بنگلورو:8؍مارچ(ایس اؤ نیوز) کبڈی کھیلنےکے دوران کالج متعلم کی موت واقع ہونے کی واردات اننت پور ضلع میں بدھ کو پیش آئی ہے۔
مہلوک کی شناخت بالاجی کالج آف فارمیسی میں سال اول کے طالب علم 19سالہ تنوجا نایک کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایاگیا ہے کہ کبڈی کھیلنے کے دوران تنوجا اچانک نیچے گرگیا، مقامی لوگ فوراً اسے قریبی اسپتال لے گئے، لیکن تنوجا نے دم توڑ دیا۔ اس کےنیچے گرنے کی ایک وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ نیچے گرتے ہی نوجوان کو بنگلورو کے ایم ایس رامیا اسپتال میں داخل کیاگیا تھا لیکن علاج کارگر نہ ہونےکی وجہ سے فوت ہوگیا۔
وائرل وڈیو میں دیکھا گیا ہےکہ تنوجا نایک اپنی ٹیم ممبران کے ساتھ کھڑا ہے اور مخالف ٹیم ممبران کےساتھ بات چیت جاری ہے کہ تنوجا اچانک پیچھے کی جانب نیچے گرتا ہے۔